بدھ, 20 جنوری 2021
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ریڈزون ایک بار پھرخطرے میں پڑ گیا

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)ممتاز قادری کے چہلم کے بعد مظاہرین کی جانب سے احتجاج کے بعد دیا گیا دھرنا تاحال جاری ہے
تفصیلات کے مطابق پولیس کی تازہ دم فورس پریڈ گرؤانڈ کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کے ساتھ مظاہرین کے مذاکرات ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے
واضح رہے گزشتہ روز ممتاز قادری کے چہلم کے بعد مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیںجس کے بعد مشتعل مظاہرین نے چائنہ چوک پر میٹرو اسٹیشن کو آگ لگا دی ۔ اس کے بعد مظاہرین ریڈ زون کی طرف بڑھے ۔ مشتعل افراد نے دو کنٹینروں ، تین موٹر سائیکلوں اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جلا دی ۔ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا ۔ جھڑپوں میں کمانڈنٹ رینجرز ، ایس ایچ او تھانہ کوہسار سمیت سات پولیس اہلکار ، ایف سی اور رینجرز کے سات جوان زخمی ہو گئے ۔ پولیس 35 نے مشتعل مظاہرین کو گرفتارکرلیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment