Print this page

وفاقی دارالحکومت کا نظام ٹھپ ہوگیا

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت کا نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا جب کہ جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس اور میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔ دوسری جانب مظاہرین کی جانب سے میٹرو بس اسٹیشن کی توڑ پھوڑ کے تخمینے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی جب کہ کمیٹی نے میٹرو اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں