×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

24گھنٹوں میں ریڈ زون خالی کرنے کا حکم جاری

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں ممتازقادری کے چہلم کے شرکاء کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا پولیس نے ڈھائی سو سے زیادہ شرکا کو گرفتار کرلیا، جن کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جارہے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے چوبیس گھنٹے میں ریڈ زون خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین کو اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون 24 گھنٹے کے اندر خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کے شرکاٰ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس سلسلے میں سینکڑوں سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار دھرنے کے شرکا میں شامل ہو چکے ہیں اور دھرنے کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پنڈال سے نکلنے والے اور دھرنے کی جانب آنے والے ہر شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کے کوائف اکٹھے کر لئے گئے ہیں، اب تک بدامنی کے الزام میں ڈھائی سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جن کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ امکان ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندر ریڈ زون خالی نہ کرنے کی صورت میں مظاہرین کو بزور قوت منتشر کر دیا جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں