جمعہ, 19 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


جنرل راحیل شریف کے ملک ریاض سےکوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر عاصم باجواہ

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی) پاک فوج نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض سے تعلقات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات ہیں اور نہ ہی کوئی واقفیت۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی خبر رساں ادارہ رائٹرز بھی آرمی چیف کے ملک ریاض کے ساتھ تعلقات والے اپنے انٹرویو سے دستبردار ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل رائٹرز نے ملک ریاض کے حوالے سے اپنی خبر میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بزنس ٹائیکون کے ساتھ تعلقات ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment