Print this page

26 اپریل سے سندھ میں تحریک چلانے کا اعلان، عمران خان

ایمزٹی وی(اسلام آباد) گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کا یوم تاسیس منایا گیا۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 20سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن لگتا ہے پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہےاور میں اگلے 20 سال کی تیاری کررہا ہوں۔جس طرح کارکنان نے میری عزت کی اس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کرتا ہوں وہ کم ہے اور قوم کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ ہم نے جب پارٹی بنائی تو میرے ساتھ صرف 10 لوگ تھے اور جب پارٹی کا منشور بنایا تو اس میں عہد کیا کہ پاکستان ایسا ملک ہوگا جہاں عدل وانصاف ہو، قانون کے سامنے سب برابر ہوں اوراقلیتیں برابر کی شہری ہوں اور ایسا پاکستان بنانا ہے جو بننا چاہیے تھا، جسے ہم نیا پاکستان کہتے ہیں اور مجھے وہ زیادہ دور نظر نہیں آرہا کیوں کہ ہماری قوم جاگ گئی ہے۔ 2013 کے الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہم نے 2013 کی دھاندلی پر آواز اٹھائی اور 4 حلقوں کے لیے انصاف مانگتے رہے، الیکشن کمیشن کے پاس بھی گئے لیکن وہ تو الیکشن کمیشن آف (ن) لیگ نکلی، پھر دھرنا دیا اور سب نے دیکھا چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کو بہت قریب سے پڑھا اور جب مجھ پر براوقت آتا تھا میں ان کی زندگی دیکھتا تھا۔ چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایل ڈی اے کے پلاٹس اونے پونے دے دیے گئے، مہران بینک اسکینڈل میں آپ بچ گئے ، حدیبیہ پیپر ملز کے کیس میں بچ گئے، آئی ایس آئی سے پیسہ لیا اس میں بچ گئے لیکن اب نہیں بچ سکیں گے،میاں صاحب آپ کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم اب وہ آزاد کمیشن چاہتے ہیں جس میں انٹرنیشنل کمپنی اور فارنزک ٹیمیں چیف جسٹس کے نیچے کام کریں۔ میں تحریک انصاف نے 26 اپریل کو سندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ اتوار لاہور آرہا ہوں، ابھی رائیونڈ نہیں آرہا بلکہ چیرنگ کراس میں لاہور کے شہریوں کا لہو گرم کرنے آرہا ہوں اور وہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ امپائر کو ملاکر دوبارہ میچ فکس کردیں گے تو اب ایسا نہیں ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو یہ قوم سڑکوں پر آئے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں