×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

مشرف غداری کیس میں شریک ملزمان کو شامل کیا جائے، عدالت

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس فیصل عرب، جسٹس یاور علی اور جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی جانب سے مقدمے میں شریک ملزمان کو شامل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک ملزم کے طور پر شامل کرکے وفاقی حکومت کو دو ہفتے میں نئی ترمیمی شکایت داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے درخواست کثرت رائے سے منظور کی۔ جسٹس یاور علی نے درخواست پر فیصلے میں اختلافی نوٹ لکھا۔

عدالت نے بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے دائر درخواست پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست میں اپیل کی گئی تھی کہ 600 سول وفوجی مددگاروں اور معاونین کوشریک ملزمان کےطورپرشامل کیاجائے جن میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس (ر) حمید ڈوگر، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں