Print this page

ملک میں سفارشی کلچراور اقربا پروری

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے حج کوٹاسےمتعلق پرائیوٹ ٹورآپریٹرز کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ٹور آپریٹرز کے وکیل نے کہا کہ وزارت مذہبی امور عدالتی فیصلوں کی غلط تشریح کر رہی ہے اور رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کو 4 سال سے کوٹا نہیں مل رہا۔ نجی ٹور آپریٹرز کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس بات کا تو رونا رو رہے ہیں کہ نجانے ملک سے کب سفارشی کلچر اور اقربا پروری ختم ہو گی اور ملک میں گڈ گورننس آئے گی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا حکم دیا،کیا ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمدنہ کرنے کا فیصلہ دے دیں۔ عدالت نے وزارت مذہبی امور کو عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں