Print this page

ملک کی عدالت میں حیران کن تبدیلی

ایمزٹی وی (راولپنڈی)ملک کی پہلی “ای” عدالت نے کام شروع کردیا جس کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک موجود گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔ زرائع کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں مضاربہ کیس کی سماعت کے دوران گواہان کےآن لائن بیانات ریکارڈکئےگئے۔ سکھر، کراچی اور ہری پور سے4گواہان کےاسکائپ کے ذریعے بیانات ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد عدالت نے مضاربہ کیس کے ملزم محمد ارشد پر فرد جرم عائد کردی۔ “ای” عدالت کے جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ای” عدالت کا قیام ایک اچھا فیصلہ ہے اور نیب کا قانون گواہان کے آن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے جب کہ دنیا بھر میں گواہان کے آن لائن بیانات ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گواہان کے اندرون اور بیرون ملک سے بغیروقت ضائع کئے بیان ریکارڈ کئے جاسکیں گے اور بیمار اور معذور گواہان کے لئے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں