Print this page

عمران نے زرعی ٹیکس سے بچنے کیلئےخود کو 5 لاکھ کا مقروض ظاہر کیا، پرویز رشید 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے زرعی ٹیکس سےبچنے کیلئے اپنے آپ کو 5لاکھ کا مقروض ظاہر کیاجبکہ انہوں نے 23 لاکھ 50 ہزار کی زرعی آمدنی ظاہر کی ، عمران خان نےبیرون ملک خدمات کےعوض 84لاکھ  45ہزار 430روپے حاصل کیے، ان کے پاس ایک کروڑ 36لاکھ کی نقد رقم ہے۔ وزیر اطلاعات پرویزرشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ عمران خان اپنے ساتھ اس قدر نقد رقم کیوں رکھتے ہیں؟ ان کی گاڑیوں میں پٹرول کوئی اور ڈلوا دیتا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی شوگر مل نے 14-2005ء تک 2ارب 44کروڑ 70لاکھ 70ہزار 543روپے ٹیکس ادا کیا، 2014ء میں نوازشریف نے 26لاکھ 95ہزار 912 روپے ٹیکس ادا کیا، جبکہ عمران خان نے 14-2013ء میں ایک لاکھ 94ہزار 936روپے ٹیکس ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جبری طورپرجلاوطن کیا گیا، 2007ء سے قبل نوازشریف جبری جلا وطن تھے، وہ 2007ء میں پاکستان آئے تھے۔ وزیراطلاعات پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوام جاننا چاہتی ہے کہ عمران بیرون ملک کیا خدمات انجام دیتے ہیں ،جن دنوں چینی صدر نے دورہ کرناتھا عمران خان نے مخالفت کی، جس کام کو آپ نے بگاڑا، نوازشریف نے چین جاکر اسے درست کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کیے، حالانکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی بات پرعالمی تیل مافیا ناراض ہوتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں