Print this page

پیپلز پارٹی کے کنونشن میں شرکت،ڈاکٹروں نے منع کر دیا ، بلاول پریشان

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر  اپنےایک  پیغام میں کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے کنونشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ڈاکٹروں نے منع کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان ان کی رہنمائی کریں کہ اس نازک صورتحال میں وہ کیا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ کنونشن میں شرکت کرنے کی شدید خواہش ہے لیکن ڈاکٹرز کے منع کرنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ’شیر کا شکاری زرداری‘ اور جئے بھٹو سمیت پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں