Print this page

آئینی طور پر تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،صدر ممنون حسین 

  ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ایوان صدر اسلام آباد میں ای نائن ممالک کے وزرائے تعلیم کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ  آئینی طور پر تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہے وفاقی دارالحکومت میں قومی نصاب 2006 پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس کے مطابق ہی درسی کتب مرتب کی گئی ہیں ۔ حکومت تعلیم اور خواندگی کے پروگرام میں نجی شعبے ، این جی اوز اور پوری کمیونٹی کو شامل کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کررہی ہے ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے  یونیسکو کے پروگرام ’’تعلیم سب کے لئے‘‘ اور ای نائن کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ گراس روٹ لیول پر کمیونٹی کو شامل کئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ یونیسکو سمیت دیگر امدادی ادارے تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں