جمعرات, 25 اپریل 2024


کشمیریوں کے لئے ہر پاکستانی سیاسی جما عت قابل احترام ہے

 

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)24اکتوبر1947کو کشمیر میں ڈوگرہ راج کے خاتمے اور پہلی آزاد کشمیر حکومت کے قیام کو 69برس مکمل ہوگئے ،مظفرآباد،میرپور،کوٹلی ،راولاکوٹ، بھمبر،پلندری ،باغ ،نیلم سمیت آزادکشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری اور عوامی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کا 69واں یوم تاسیس ملی جوش وجذبے اور تزک واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآبا دمیں ہوئی ، قائم مقام صدر شاہ غلام قادر ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، سابق وزیر اعظم سردار عتیق، وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،پولیس کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسر وں اور جوانوں کو صدارتی پولیس میڈلز دئیے گئے ، آزادکشمیر پولیس، بوائے اسکاؤٹس،ریسکیو 1122 ، گرلز گائیڈزاور اسکولوں کے بچوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی جس کے بعد قائم مقام صدر نے پریڈ کامعائنہ کیا۔

اس موقع پر پولیس کمانڈوز نے مختلف عملی مظاہرے دکھائے ،اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی،بھارت کو اب ہرحال میں جانا ہوگا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے ،۔ ہر کشمیری مستحکم اور مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے۔

کشمیریوں کے لئے ہر پاکستانی سیاسی جما عت قابل احترام ہے ،یوم تاسیس کی تقریب سے قائم مقام صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ، جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر نورالباری ، سابق وفاقی وزیر عطیہ عنایت اﷲ ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار ، جسٹس ریٹائرڈ منظور گیلانی ، سابق وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ، خواجہ فاروق احمد ، حریت رہنما الطاف وانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، بھمبر میں تقریب کے مہمان خصوصی سینئر وزیر طارق فاروق،کوٹلی میں فاروق سکندر،ملک نواز ،میرپورمیں چودھری سعید ،راولاکوٹ میں ڈپٹی سپیکر فاروق احمد طاہر تھے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment