منگل, 23 اپریل 2024


ہندوستان دہشتگردی کا مرکز اور انتہا پسندوں کی آماجگاہ ہے

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان دہشتگردی کا مرکز اور انتہا پسندوں کی آماجگاہ ہے ،جہاں آر ایس ایس اور اس کی ہمنوا ہندو انتہا پسند تنظیموں نے ملک کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے جبکہ ہندو انتہا پسند وں کے زیر اثر بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیک برنز میں ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اور بریڈ فورڈ میں ممبران برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد ، ایم پی ناز شاہ ، جیو ڈتھ کمننز ، کونسل لیڈر بریڈڈ سوزن ہنچکلف ، سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق ، کونسلر محمد ندیم اور دیگر شخصیات سے گفتگو اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت پاکستان پر ایٹمی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔

ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی میں ہم بھارت سے دو چار قدم آگے نہ سہی ہم پلہ ضرور ہیں،پاکستان نے سفارتی محاذ پر‘‘ مشن کشمیر ’’کے نام سے جو مہم شروع کی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے اور بھارت کو اس محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ،صدر سردار مسعود خان نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور تارکین وطن سے مطالبہ کیا کہ ایک برطانوی شہری کی حیثیت سے وہ یورپی یونین،انسانی حقوق کے اداروں ، اقوام متحدہ کو خطوط لکھیں اور سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کیا جائے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment