Print this page

نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کا زیر تعمیر ستون گر گیا، 6 مزدور ہلاک 

ایمزٹی وی (سیاسی) مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا زیر تعمیر ستون گرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، جن میں تین چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران کرین کے ذریعہ لوہے کا بنا ستون اوپر اٹھایا جارہا تھا کہ اچانک ستون کا ایک حصہ ٹوٹ کر نیچے گر گیا۔ ستون تلے دب کر چھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک چینی انجینئر اور 2 چینی مزدور بھی شامل ہیں۔ حادثے میں پانچ مزدور زخمی بھی ہوئے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں