جمعہ, 29 مارچ 2024


بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعودخان سے علماء مشائخ کو نسل آزاد کشمیر کے چیئرمین مولانا عبیداللہ فاروقی نے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے تحریک آزاد ی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر آزاد کشمیر میں گڈگورننس ، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف امور پر تجاویز پیش کی گئیں۔ قبل ازیں سردار مسعود خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناممکن ہوتا جا رہا ہے ۔

کیونکہ بھارت ہر بار مسئلہ کشمیر کو غیر اہم امور ایجنڈے کے نیچے دبا دیتا ہے ۔ جب تک بھارت مسئلہ کشمیر پر الگ مذاکرات پر تیار نہیں ہوتا دو طرفہ بات چیت کا عمل بے سود ثابت ہو گا ، بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار وں کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور پاکستانی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مظلوم بھائیوں کا ہر ممکن طریقے سے ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ، پاکستان میں مسئلہ کشمیر صرف پارلیمانی کشمیر کمیٹی تک محدو د نہیں رہا ، پوری پارلیمنٹ کشمیریوں کی ترجمان بن چکی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment