جمعہ, 19 اپریل 2024


تارکین وطن کی جائیداد اور سرمایہ کو محفوظ بنائیں گے

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ6 ماہ میں خالی خزانے کو اس قدر بہتر کر دیا کہ اب کوئی سرکاری چیک باؤنس نہیں ہوگا۔ بچت پالیسی پر عمل پیرا ہوکر وسائل میں اضافہ کیا، کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہے ہیں پرائمری اور جونیئر ٹیچر کی کوالیفکیشن بڑھائی ہے اور مستقبل میں کوالیفکیشن کو مزید بڑھانے کا ارادہ ہے تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دیا جاسکے ۔ ایم ڈی اے کا پوسٹمارٹم کروں گا، کوئی کل شکوہ نہ کرے کہ ہمارا کارکن رگڑا گیا، ادارہ ترقیات سے اہل میرپور کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے ، تارکین وطن کی جائیداد اور سرمایہ کو محفوظ بنائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب اور متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر آفس میں خاتون افسر کا تقرر کر کے وراثت میں خواتین کے حصے کو یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہنا تھا کہ میرپور میں قائم سرکاری اداروں کا خود محافظ ہوں، تعلیمی بورڈ میرپور کہیں منتقل نہیں ہو گا جو لوگ اہل میرپور کے لئے کچھ نہ کر سکے اب پراپیگنڈے کر رہے ہیں۔ نیوسٹی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔
بعد ازاں ریسٹ ہائوس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت کے اصل وارث کارکن ہیں ۔ حکومت کے کسی کام پرا نہیں عوام کے سامنے شرمندگی ہویہ قبول نہیں ۔ میرپور کو سیف سٹی بنایاجائیگا۔ کارکنوں کے جائز معاملات میں انتظامیہ اوربیوروکریسی کوتعاون کرناپڑے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment