جمعرات, 25 اپریل 2024


بھارت تقسیم ہو کررہ جائیگا، شاہ غلام قادر

 

ایمزٹی وی (مظفرآباد)آزاد کشمیراسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادرنے کہا ہے کہ کشمیری آزادی کی جنگ ضرورجیتیں گے بھارت طاقت اور جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر یوں کو غلام نہیں رکھ سکتا وادی کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آزادی عوام کا پیدائشی حق ہے جس کو اقوام متحدہ سمیت دنیا تسلیم کرتی ہے صرف بھارت نے مظالم کی انتہا کردی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام تنہا نہیں ، آزاد ی کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، اب تو بھارت کے اندر سے بھی آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں ، بھارت تقسیم ہو کررہ جائیگا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment