Print this page

مقبوضہ کشمیر کے حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے

 

ایمزٹی وی (آزادکشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر اور عباسپور سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا ناغہ گولہ باری کی شدید مذمت کر تے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوجی بلااشتعال گولہ باری کر کے بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ معاہدات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عالمی برادری بھارت کی اس درندگی کا نوٹس لے ۔
بھارتی فائرنگ کا مقصد آزاد کشمیر کے عوام کو خوفزدہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی ہر طرح کی حمایت سے باز رکھنا ہے ۔
 
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ اور ہر صورت دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیری قوم کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے ۔
 
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو اپنے جرائم کے لیے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں