Print this page

پاکستان کو کشمیر پر بھارت سے مذاکرات روک دینا چاہیئے

 

ایمزٹی وی(آزادکشمیر) پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے لندن میں منعقدہ پاکستانی و کشمیر ی شناخت کے حامل برٹش کونسلرز، لارڈز اور میئرزکے لئےکنونشن منعقد کیاگیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل برائے نام بیانات کے پیچھے چھپنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں،وہاں پر قتل عام اور غیر قانونی گرفتاریوں کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جموں وکشمیر ہندوستان کا کبھی حصہ رہا نہ کبھی حصہ ہو گا،پاکستان کو کشمیر پر بھارت سے مذاکرات روک دینا چاہئیں ،کشمیری دہشت گرد نہیں ،وہ صرف اور صرف آزادی کی پرامن جنگ لڑرہے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں