Print this page

خواتین اساتذہ اورطالبات پرحجاب کی پابندی لازم قرار

میرپور: آزاد کشمیر میں خواتین اساتذہ اورطالبات پرحجاب کی پابندی لازم قرار دے دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نظامت اعلیٰ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ مخلوط تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ اور طالبات کی جانب سے حجاب کی پابندی نہیں کی جاتی ، اس لیے آزاد کشمیر میں طالبات اور معلمات کے لئے حجاب کا استعمال لازم قرار دیا جاتا ہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مخلوط تعلیمی اداروں میں معلمات اور طالبات کے حجاب کی پابندی اداروں کی ذمہ داری ہے، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ادارے کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں