بدھ, 24 اپریل 2024


آزاد کشمیر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

ایمز ٹی وی (آزا د کشمیر)یوم مئی کے موقع پربھمبر،کوٹلی سمیت آزادکشمیر بھر میں ضلعی دفاتر کے باہر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا 6ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج ،بھمبر میں ڈی ایچ او آفس سے سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ریلی نکالی ،جس نے مختلف بازاروں کا چکر لگایا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، کوٹلی میں بھی مظاہرہ ڈی ایچ او آفس سے شروع ہو ا اور پورے شہر کا چکر لگانے کے بعدواپس ڈی ایچ او آفس میں اختتام پذیرہوا،لیڈی ہیلتھ ورکرزاپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کر رہی تھیں، مقررین نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کوچھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی،مطالبات پورے نہ کئے گئے تو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو ڈے اور مدر اینڈ چائلڈ ویک کا بائیکاٹ کریں گی ، حکومت اپنے اعلانات پر فوری عمل درآمد کرائے اور قوم کی بیٹیوں کو سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور نہ کرے ، پورے آزاد کشمیر کی 3368 لیڈی ہیلتھ ورکرز تا حال تنخواہوں اور مراعات سے محروم ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment