جمعرات, 18 اپریل 2024


پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں کی بمباری ، حافظ گل بہادر اور مفتی صادق نور کی ہلاکت کی اطلاعات

 ایمز ٹی وی (خیبر ایجنسی) تحصیل دتہ خیل میں پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں حافظ گل بہادر اور مفتی صادق نور کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آ ئی ہیں۔ جیٹ طیاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر حافظ گل بہادر گروپ کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں گروپ کے کمانڈر سمیت کئی اہم شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے کمانڈروں کی شناخت سے متعلق کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا، جبکہ  بمباری میں دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment