جمعہ, 29 مارچ 2024


عمران خان نے وزیراعظم کو کرپشن کے کپتان کا درجہ دے دیا

 


ایمزٹی وی(صوابی) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اگر کرپشن کرنے والوں کی ٹیم بنائی گئی تو نواز شریف اس کے کپتان اور مولانا فضل الرحمان وائس کپتان ہوں گے۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک پرسارے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں، سی پیک ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو ملک کا مستقبل روشن کردے گا لیکن ہمیں سی پیک پر چین سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت سے مسئلہ ہے، سارے پاکستان کو اس سے فائدہ ہوگا، چین ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے، دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔

مسلمان اپنے حقوق کیلیے کھڑا ہوتا ہے، جانوروں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے، بلوچستان میں اربوں روپے سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں کیونکہ وہاں انصاف نہیں کیا گیا، بلوچستان میں غربت کم ہوتی تو پورے پاکستان کو فائدہ ہوتا، سوئٹزرلینڈ میں چارقومیں رہتی ہیں، کبھی کسی نے علیحدہ ملک کا مطالبہ نہیں کیا۔

چین میں ترقی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے 35 سالوں میں 70 کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا ہے، دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، آج چین دنیا کی بڑی طاقت ہے، قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلیے ہمیں اپنے غریب افراد کو اٹھانا ہوگا ، 45 فیصد پاکستان کے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں اور ملک کی اکثریت دو وقت کی روٹی کے لیے ترستے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment