جمعرات, 25 اپریل 2024


گزشتہ دو سال سے متنازعہ کتب پڑھانے کا انکشاف

ایمز ٹی وی(پشاور) خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ دو سال سے جماعت دہم کے طلباء و طالبات کو پاکستان کے متنازعہ نقشے کے سرورق والی مطالعہ پاکستان کی نصابی کتب پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے

جس میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور سکردو کو متنازعہ علاقہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ صوبائی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں سمیت ارباب اختیار کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ اس بات کا انکشاف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیم پین نے کیا ہے جن کے مطابق ڈونرزکی ایماء پر تعلیم دشمن اقدامات سے تعلیمی پالیسی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment