بدھ, 24 اپریل 2024


ڈھائی سال جنگ کرنے کے بعد کینسر کوشکست دیدی


ایمز ٹی وی(پشاور) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح کرنیوالے کینسر کے مریض سات سالہ بچے فاخر آفریدی نے صیحت یاب ہوکر سکول جانا شروع کردیا ہے۔

کینسر سے ڈھائی سال جنگ کرنے کے بعد فاخر اسلام نے معمول کی زندگی کی طرف لوٹنا شروع کردیا ہے۔2015 ءمیں شوکت خانم کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنیوالے فاخر کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔


فاخر کے والد قاسم علی آفریدی کراچی کی نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔فاخر کو بلڈ کینسر کا عارضہ اس وقت لاحق ہوا جب وہ صرف ساڑھے تین سال کا تھااور اسے علاج کیلئے شوکت خانم ہسپتال لایا گیا۔واضح رہے فاخر کا علاج ڈھائی سال تک جاری رہا اور آخر کار فاخر نے کینسر جیسے موذی مرض سے بلند عزم و حوصلے کے بعد شکست دیدی ہے۔اب فاخر نے صحت مند زندگی شروع کردی اور سکول جانا بھی شروع کردیا ہے۔اس کے والد نے اپنی زندگی کینسر کے مریضوں کیلئے وقف کردی ہے اور وہ مستقل فنڈ ریزنگ مہم کے ممبر بن گئے ہیں جو شوکت خانم ہسپتال کیلئے چندہ اکٹھا کرتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment