جمعرات, 25 اپریل 2024


آپریشن ضرب عضب سے 80 فیصد دہشت گردی کا خاتمہ

ایمز ٹی وی (پشاور) گورنر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل کو ےقین دلاےا ہے کہ سرحد کے سفارش پر صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے لئے نئے مالیاتی پیکج کے حصول کے لئے وزیراعظم نواز شریف سمیت وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار سے موثر انداز میں بات چےت کی جائے گی۔

آپریشن ضرب عضب کی بدولت 80 فیصد دہشت گردی ختم ہو چکی ہے۔ چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور سے خطے کی تقدیر بدلے گی۔ بزنس کمیونٹی کو ریلیف دلانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ صوبہ خیبرپختونخوامیں نئے انڈسٹریل اور کمرشل کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرانے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ ملکی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔قبائلی علاقوں میں اصطلاحات کے لئے این ایف سی ایوارڈ میں 90 ارب روپے آئندہ 10 سال تک فراہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو سفارش کی گئی ۔

آئندہ وفاقی وزیر خزانہ اسخٰق ڈار اور وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کےا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر نائب صدر محمد اقبال ، نائب صدرعابد اللہ یوسفزئی ، چیمبر کے سابق صدر غضنفر بلور ، حاجی محمد آصف ، ذولفقار علی خان ، سوات چیمبرسے احمد خان ، مردان چیمبرسی احسان باچا، باجوڑ چیمبرسے لالی شاہ اور ہزارہ چیمبر سے شیخ آصف اور ان کی بینہ کے اراکین، سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی مضمد افضل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہاءپسندی سے متاثرہ خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونیٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بزنس کمیونٹی کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے 2010 کی طرز پر خیبرپختونخوا اور فاٹا کی بزنس کمیونٹی کے لئے نئے مالیاتی پیکج کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو آڈٹ پالیسی کے نام پر پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے کی مذموم سازش کر رہا ہے کمیونٹی کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نئے ٹیکس گزار تلاش کرنے کی بجائے پہلے سی موجود ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ سے نکل جانے پر مجبور کر رہا ہے ۔انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا سے درخواست کی وہ اس سلسلے میں فوری طور پر وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے رابطہ کر کے بی آر کی جانب سے غیر قانونی آڈٹ اور بزنس کمیونٹی کو ہر اساں کرنے کا سلسلہ بند کروائیں ۔

انہوں نے گیس میں سرپلس ہونے کے باوجود صوبہ خیبرپختونخوا میں نئے انڈسٹریل اور کمرشل گیس پر عائد پابندی ختم کرنے ، قبائلی علاقوں کی معاشی ترقی کے لیے فاٹا اکنامک ریوائیول پےکیج ، این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کو ملنے والی رقم کا ایک حصہ صوبہ میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر خرچ کرنے ، کمرشل بینکوں کی جانب سے خیبرپختونخوا کو ریڈ زون ڈکلئیر کرنا پڑے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment