منگل, 23 اپریل 2024


راجگال دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری،۔آئی ایس پی آر

 

ایمز ٹی وی(خیبر ایجنسی) پاک فضائیہ نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے رات گئے راجگال دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھرپور انداز میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں خود کش حملوں کے بعد پاکستانی فوج نے پاک افغان سرحد پر کارروائی تیز کرتے ہوئے ہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment