جمعہ, 03 مئی 2024


ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے سے انکار

 

ایمزٹی وی(ایبٹ آباد)ایبٹ آباد میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی بھی حکومت رپورٹ کو منظر عام پر لاسکتی ہے۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے پیش نظر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا،آئندہ کوئی بھی حکومت کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے بل لا رہے ہیں اور صحافیوں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے،ملک کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اورصحافی برادری سے کئے گئے وعدے ضرور پورے کریںگے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تو کے پی کے میں اپنی حکومت بنا سکتے تھے مگرہمار ا مقصد سیاست نہیں عوام کی خدمت ہے،حکومت پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے اور جھوٹا الزام لگا کر ترقی کو روکا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سی پیک پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور سی پیک سے 65 ممالک منسلک ہونگے اور سی پیک 65 ممالک کو گوادر پورٹ کے ذریعے جوڑتا ہے،پوری دنیا نے سی پیک کیخلاف پراپیگنڈا کیا،راہداری منصوبہ کے تحت بجلی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے۔
حکومت وزیر نے کہا کہ 2013 ءمیں مسائل میں گھرا ہوا پاکستان ملا،مخالفین نے دھرنے،لاک ڈاﺅن اور ترقی روکنے کی بات کی،پھر کرپشن کا جھوٹا نعرہ لگا کر ملکی ترقی روکی جارہی ہے جبکہ وزراءپرکرپشن کے الزام اور کے پی کے احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments73