ھفتہ, 20 اپریل 2024


ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، آئی ایس پی آر

 

ایمزٹئ وی (اپر دیر) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے آٹوخیل، اپردیر جب کہ مہمند ایجنسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دستی بم، راکٹ لانچربرآمد جب کہ مواصلاتی سامان سمیت دیگر بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب آئی آیس پی آرکے مطابق ایف سی بلوچستان نے کوہلومیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مارٹر گولے ،راکٹ سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment