منگل, 19 جون 2018


کوئٹہ فائر نگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

 

ایمز ٹٰی وی(خیبرپختونخواں) رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔
کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرموٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی او چوک پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment