پیر, 24 ستمبر 2018


چارسال میں کوئی کام کیا ہوتا تو امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا

 

ایمزٹی وی (ہری پور)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے والوں نے چار سال میں کوئی کام کیا ہوتا تو انہیں امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا۔
ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ سازشیوں نے جب پہلاحملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے ہی انہیں مزا چکھایا تھا۔ ہر الیکشن میں عوام نے نوازشریف کو زیادہ ووٹ دیے، عوام کی محبت نوازشریف کی برسوں کی کمائی ہے۔ یہ کیسی نااہلی ہے کہ اقامہ کے سزایافتہ تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اور پاناما پاناما کہنے والے خالی کرسیوں کے سامنے رو رہے ہیں۔ دودن پہلےدیکھا کہ سازشیوں کی پوری ٹیم عوام سےشکست کھاگئی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونا دھونا یاد آتا ہے، مخالفین نا تو استعفیٰ لے سکے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات کراسکے۔ 2018 میں دھاندلی کارونا مت رونا کیونکہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلوں پر 2018 کا فیصلہ واضح تھا۔ عوام مسلم لیگ (ن) کو پھرسے کامیابی دلائیں گے کیونکہ جب نواز شریف بجلی گھر بنارہے تھے تو وہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دے رہے تھے۔ اگر انہوں نے چارسال میں کوئی کام کیا ہوتا تو امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، انہوں نے ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کرلیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment