منگل, 11 دسمبر 2018


ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کا قتل کیس منتقل

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاورہائیکورٹ نے کوہاٹ میں قتل ہونے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کا قتل کیس پشاور منتقل کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی نے کی ۔ درخواست گزار نے عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کی استدعا کی۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میںکہا کہ عاصمہ رانی کے قاتل کا تعلق بااثر خاندان سے ہے ہم خود کو کوہاٹ میں محفوظ نہیں سمجھتے اس لیے ہمارا کیس پشاور منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ عاصمہ کا مبینہ قاتل تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے جس نے شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کا قتل کیا اور عمرہ کرنے کے بہانے سعودی عرب فرار ہو گیا،اس کیس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment