Print this page

پشاور میں زلزلےکے شدید جھٹکے

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزبنوں سے 20 کلومیٹرشمال میں تھا جب کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی۔
بنوں میں زلزلے کے باعث گورنمنٹ مڈل اسکول ٹانچی میں بھگدڑمچنے سے 11 طلبہ زخمی ہوگئے، 5 طلبہ کومعمولی چوٹیں آئیں جب کہ 6 طلبہ زیادہ زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، میران شاہ، بنوں، کوہاٹ، دیر، سوابی، پارہ چنار، مردان، سوات، چترال، مانسہرہ، واہ کینٹ، ایبٹ آباد ہزارہ، اور نوشہرہ میں جب کہ پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں