جمعہ, 19 اپریل 2024


میگاکرپشن اوروائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے

خیبرپختونخواہ: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا دفتر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے انہیں بیورو کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ اس سال الماریوں اور فائلوں سے نکال کر 440 ریفرنس دائر کئے، خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کے مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جائے گا، میگا کرپشن اور وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، نیب کے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن اپنی کارکردگی سے اس پراپیگنڈے کا مقابلہ کریں گے۔

 چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف نیب کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، قانون کے دائرے میں ہر قدم اٹھارہے ہیں۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment