جمعہ, 19 اپریل 2024


پیپلزپارٹی کےرہنما ارباب عالمگیر اوران کی اہلیہ پرفردجرم عائد

پشاور:احتساب عدالت پشاور نے کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج احتساب عدالت محمد اشتیاق نے دونوں میاں بیوی پر فردجرم عائد کردی۔
دونوں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے 4 گواہوں کو 24 جنوری کوطلب کرلیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment