جمعہ, 19 اپریل 2024


پشاور کی مقامی عدالت میں چینی انجینئیرکی پاکستانی خاتون سے شادی

 

پشاور: پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے سے محبت کرنے والے چینی باشندے نےڑوان لنگ نے پاکستانی خاتون زینب سے شادی کرلی ۔
چینی شہری ڑوان لنگ سولر انجنیئرہے اور پاکستان میں کام کر رہا ہے جب کہ خاتون زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی مقیم ہے، کچھ وقت پہلے دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں نے کورٹ جاکر شادی کرلی۔ پاکستانی خاتون کے عشق میں گرفتار ہوکر چینی باشندہ نکاح سے قبل داعرہِ اسلام میں داخل ہوا اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment