Print this page

دیر بالا اور پارا چنار میں چھتیں گرنے سے سات افراد جاں بحق

 

دیر بالا:نہاگ درہ اور لوئر میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 7افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔ دیر بالا کے علاقے نہاگ درہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ،جاں بحق افراد میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیوں اہلکاروں نے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاراچنار کے علاقے لوئر کرم میں بھی مکان کی چھت منہدم ہوگئی اور ملبے تلے آکر ایک ہی گھر 4 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے 2بچے بھی شامل ہیں جب کہ گھر کا سربراہ ناور خان پہلے سے معزور تھا وہ بھی اس واقعے میں جاں بحق ہوگیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں