ھفتہ, 20 اپریل 2024


خیبرپختونخوا حکومت نے جنگلی جانوروں کے حملوں میں جاں بحق اور زخمی افراد کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے جنگلی جانوروں کے حملوں سے ہونے والےجانی نقصان پرامدادی پیکج کا اعلان کردیا۔
 
جنگلی جانوروں کے حملوں سے جاں بحق ہونے والے متاثرہ خاندان کو تین لاکھ اور ذخمی افراد کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں جنگلی جانوروں کے حملوں کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ ان حملوں میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔
 
حکومت نے جنگلی جانوروں کے حملوں میں جاں بحق اور زخمی افراد کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور خیبرپختونخوا کابینہ نے معاوضہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔
محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جنگلی جانور کے کاٹنے سےجاں بحق افراد کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے دئیے جائیں گے جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے 1 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment