منگل, 15 اکتوبر 2024


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ بال بال بچ گئے

مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے مسلح راڈوں سے حملہ کردیا۔
 
ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا تاہم مفتی کفایت اللہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملہ کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حملے میں مفتی کفایت اللہ، ان کے دونوں بیٹے اور ایک ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 
مفتی کفایت اللہ کے بھائی حبیب الرحمان نے واقعے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے کہ بیدرہ انٹر چینج پر ان کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار کر روکا اور 5 نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment