منگل, 16 اپریل 2024


محکمہ اعلیٰ تعلیم کےلیکچررزاورپروفیسرزکی دیگرمحکموں میں انتظامی عہدوں پرتعیناتی کانوٹس

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمودخان نےمحکمہ اعلی تعلیم کےلیکچررزاورپروفیسرزکی دیگرمحکموں میں انتظامی عہدوں پرتعیناتی کانوٹس لےلیا۔

وزیر اعلی نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیکچررز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر محکمہ اعلی تعلیم واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں محکمہ اعلی تعلیم اور اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعینات لیکچرز اور پروفیسرز کو تین دنوں کے اندر محکمہ اعلی تعلیم واپس بھیجنے کی ہدایت کی۔

محمود خان نے کہا کہ لیکچررز اور پروفیسرز درس و تدریس کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں انتظامی عہدے چلانے کے لئے نہیں، وہ جس مقصد کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں ان سے وہی کام لیا جائے، ان کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی سے کالجوں میں درس و تدریس کا عمل متاثر ہو رہا ہے، اساتذہ کی دیگر محکموں میں تعیناتی کا عمل مستقل طور پر بند کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment