Print this page

ہمارےمحسن ڈاکٹرعبدالقدیرخان آج ہمیں داغ مفارقت دےگئے،شاہرام خان ترکئی

پشاور: وزیرتعلیم خیبرپختونخواہ شہرام ترکئی نےپاکستان کےسب سے بڑے سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کےانتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر انکا کہنا تھا کہ  پاکستان آج نا قابل تسخیر ملک کی حیثیت سے کھڑا ہے۔

اس وطن کو دنیا میں ایٹمی شناخت دینے والےہمارےمحسن ڈاکٹر عبدلقدیر خان آج ہمیں داغ مفارقت دے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی لازوال محنت تاحیات تاریخ کے اوراق میں مثال رہے گی۔

اللہ ان کو جنت میں جگہ دے اور اہل و عیال کو صبر عطا کرے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں