جمعرات, 25 اپریل 2024


شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری لڑائی سے املاک کو نقصان-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے سربراہ میجر جنرل محمد سعید علیم نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری لڑائی سے املاک کو پہنچنے والے نقصان کی ازسر نو تعمیر کے لیے دو سال کا عرصہ اور 75 ارب روپے درکار ہوں گے۔

’پہلے مرحلے میں بے گھر افراد کو واپس لے جانے کے لیے شہری علاقوں کو رہائش کے قابل بنایا جائے گا جس میں گھروں اور بازاروں کی تعمیر اور سڑکوں ہسپتالوں اور سکولوں کی مرمت شامل ہے اور دوسرے مرحلے میں پورے علاقے کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی جائے گی۔‘

شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے متاثرین اب اپنے علاقوں کو واپسی کے لیے بے چین نظر آتے ہیں

جنرل سعید علیم نے ان بریفنگز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس میں شہری سہولتوں کا نظام اور لوگوں کے کاروبار بھی تباہ ہوئے ہیں۔

’اس علاقے میں پہلے شدت پسندوں نے اپنی کارروائیوں میں ہسپتالوں اور اسکولوں وغیرہ کو نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد جب فوج نے کارروائی کی تو اس میں بھی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔‘

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment