جمعرات, 25 اپریل 2024


پشاور  :سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار شہید 

ایمز ٹی وی (پشاور)  پشاور  کے علاقے تھانہ متھرا کے قریب بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق   سی سی پی اور پشاور اعجاز کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ورسک جا رہی تھی کہ تھانہ متھرا کے قریب بازار میں ٹائم ڈیوائس کی مدد سے اسے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑادیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں دونوں اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، اور   تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئےہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment