بدھ, 24 اپریل 2024


مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت الدعوۃ کا دو روزہ اجتماع آج  سے شروع 

ایمز ٹی وی (لاہور) مینار پاکستان کے سائے تلے جماعت الدعوۃ کا دو روزہ اجتماع آج شروع ہورہا ہے ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری ہے ، جماعت الدعوۃ نے مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے اپنے اجتماع کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ اجتماع کے شرکا کے لیے خیمہ بستیاں بس گئی ہیں ، یہاں آنے والوں کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ جماعت الدعوۃ نے اپنے اجتماع کے شرکا کے لیے رہائش اور کھانے پینے کا انتظام تو مینارپاکستان کے اردگرد کیا ہے جبکہ جلسہ گاہ کے قریب گڈی گرائونڈ کو منتخب کیا گیا ہے جس کی سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment