جمعرات, 25 اپریل 2024


سامیہ شاہد قتل کیس میں پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کا کام مکمل کرلیا

ایمز ٹی وی(راولپنڈی) سامیہ شاہد قتل کیس میں پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کا کام مکمل کرلیا۔ عدالت نے ملزمان چودھری شاہد اور پہلےشوہرچودھری شکیل کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سامیہ قتل کیس کی سماعت سول جج جہلم عبدالستار ملک کی عدالت میں ہوئی، سامیہ کےوالدچودھری شاہد اور پہلےشوہرچودھری شکیل کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شواہد اکھٹے کرنے کا مرحلہ مکمل ہو گیا، دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے جس پر عدالت نےدونوں ملزمان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پردونوں ملزمان کاعبوری چالان پیش کرنےکی ہدایت کی ہے،کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment