جمعرات, 25 اپریل 2024


جماعت الدعوة کے اجتماع میں شریک ہو کر میرا ایمان بھی تازہ ہوا ہے اور ضمیر بھی جاگا ،جمشید دستی

 ایمز ٹی وی (لاہور)  مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی جماعت الدعوة کے مینارپا کستان ہونے والے اجتماع میں شرکت کی۔ جمشید دستی نے کہا کہ اپنی زندگی میں اتنا خوبصورت اجتماع کبھی نہیں دیکھا۔ جماعت الدعوة کے اجتماع میں شریک ہو کر میرا ایمان بھی تازہ ہوا ہے اور ضمیر بھی جاگا ہے۔ میں مینار پاکستان گراﺅنڈ میں حافظ محمد سعید کی عظمت کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ، ملتان، جھنگ و دیگر علاقوں میں جب سیلاب آیا تو سخت ترین اور مشکل وقت تھا۔ غریبوں کی لاشیں پانیوں میں بہہ رہی تھیں میں منتخب رکن قومی اسمبلی ہونے کے باوجود کچھ نہیں کر سکا۔ ہر طرف اندھیرا تھا لیکن جماعت الدعوة کے کارکنان نے دن رات کام کیا۔ بھوکے پیاسے لوگوں کو کھانا کھلایا اور ان کی خدمت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment