Print this page

احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، شہباز شریف

ایمزٹی وی (پنجاب) پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اورقانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکانیں زبردستی بند کرانے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انکا کہنا تھا کہ آزادی کے ساتھ کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے، حکومت تاجروں اور کاروباری حضرات کو ہرممکن تحفظ فراہم کریگی، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیںگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں