ھفتہ, 20 اپریل 2024


سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشت گرد گرفتار دھماکاخیز مواد بر آمد


ایمزٹی وی( گوجرانوالہ) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکاخیز مواد بر آمد کرلیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چندا قلعہ کے قریب کی گئی کارروائی کے دوران 4دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیاہے ۔

گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے، گرفتار دہشت گردوں میں ملزمان سلیم اللہ،سیف،گل زادہ اور محمد علی شامل ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment