جمعہ, 29 مارچ 2024


پاکستان کے باشعورعوام ان کا ساتھ دیں گے ،شہباز شریف

ایمزٹی وی(لاہور)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی جب کہ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے فلاح و بہبود کے لیےمحنت سے کام کیا ہے لہذا عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محنت، دیانت، امانت اور شفافیت کی گواہی ہمارے منصوبے اور عوام دے رہے ہیں لہذا منفی سیاست کی کوئی گنجائش ہے نہ پاکستان کے باشعور عوام اس کا ساتھ دیں گے جب کہ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment