جمعہ, 29 مارچ 2024


ویکسین نہ ہونے کے باعث2 افراد جاں بحق


ایمزٹی وی(شجاع آباد) کے علاقے خان پور قاضیاں میں سانپ کے ڈسنے سے حاملہ خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
خان پور قاضیاں میں گھر میں سوئے 2 افراد 26 سالہ حاملہ خاتون اور 20 سالہ شان کو سانپ نے ڈس لیا۔ دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا۔ سول اسپتال میں سانپ کے ڈسنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے دونوں مریضوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن سانپ کا زہر جسم میں زیادہ بڑھ جانے کے باعث دونوں مریض ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment